• news

 اسدقیصر کا صالح محمد کی گرفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی کے نام کھلا خط


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق سپیکر قومی اسمبلی رہنماء تحریک انصاف اسدقیصر نے ایم این اے صالح محمد خان کی گرفتاری پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے نام کھلا خط ارسال کردیا جس میں اسد قیصر نے کہا پارلیمان کو اپنی ہیئت، کردار اور حیثیت کے اعتبار سے ملکی سیاسی نظام میں غیرمعمولی تقدیس اور مرکزیت حاصل ہے ہمارا دستور اللہ تعالیٰ کی مطلق حاکمیت کے بعد اختیارات کا سر چشمہ عوام کو قرار دیتا ہے آئین ریاست کو عوام ہی کے منتخب نمائندوں کے ذریعے ان اختیارات کیاستعمال کا حق سونپتا ہے اجتماعی ادارہ سازی کے ساتھ آئینِ پاکستان ہر شہری کیلئے انفرادی حقوق کا بھی بطورِ خاص اہتمام کرتا اسد قیصر نے کہا کہ آئین شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کے شرفِ انسانی اور تکریمِ آدم کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے، اسد قیصر نے کہا بطور سپیکر آپ رکنِ قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اور ان سے توہین آمیز سلوک کی جامع تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ انکے خلاف سخت کارروائی کا اہتمام کریں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو استحقاق کمیٹی میں طلب کیا جائے آئی جی اسلام  آباد کو ذمہ داروں سمیت فوری معطل کیا جائے۔
 کھلا خط

ای پیپر-دی نیشن