• news

جوڈیشل کمشن :جسٹس اطہر من اللہ سمیت سپریم کورٹ میں 3نئے جج تعینات کرنے کی سفارش


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس  سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا ہے جس میں 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے جن ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے ان میں   اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ ,جسٹس شاہد وحیداور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوری کے نام کثرت رائے سے منظور ہوئے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ کا نام اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخرکر دیا گیا جبکہ اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔

ای پیپر-دی نیشن