• news

ہندو برادری نے دیوالی منائی، نواز شریف نے بھی کیک کاٹا 


لاہور+ اسلام آباد+لندن (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیراہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں مرکزی تقریب ہوئی، جس میں مذہبی و اقلیتی رہنما¶ں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی نے ہندو برادری کو مبارک باد دی اور خصوصی تحائف تقسیم کئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد نے حاضرین کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا۔ ہندو برادری نے کہا دیوالی کے اعلیٰ انتظامات پر حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد شکرگزار ہیں۔ ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پارٹی رہنما¶ں کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا، میاں نواز شریف کے ساتھ دیوالی کا کیک کاٹنے کے موقع پر پارٹی کے ہندو رہنما درشن لال مرکزی رہنما مریم نواز، جنید صفدر، پرویز رشید، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر پارٹی رہنما اور عہدیدار موجود تھے۔ نواز شریف نے درشن لال کھڑے ہوکر گلے لگایا اور دیوالی کی مبارکباد دی۔ 
دیوالی کیک کاٹے 

ای پیپر-دی نیشن