• news

پینی موراں مقابلے سے ،باہر بھارتی نثرادرشی سونک نئے برطانوی وزیراعظم


لندن (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک بلامقابلہ کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہی کی دوڑ میں رشی سونک اور پینی موراں شریک تھے تاہم پینی مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کر سکیں جس کے بعد وہ دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ پارٹی کے ریٹرننگ آفیسر نے بھی 42 سالہ رشی سونک کے بلامقابلہ سربراہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ رشی سونگ پہلے ایشیائی نژاد اور برطانیہ کے 57 ویں وزیراعظم ہوں گے اور وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیراعظم ہیں۔ اس سے قبل جب کنزرویٹو پارٹی کی سرہراہی کے لیے اپنا نام پیش کرنے کے مقررہ وقت (دن دو بجے) سے چند منٹ پہلے پینی مورداں نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے نئے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے رشی سونک کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن کے قیادت کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کئی ارکانِ پارلیمان نے اپنی نامزدگیوں کو باقی دو امیدواروں میں تبدیل کرنا شروع کر دیا تھا۔ رشی سونک کو 155 کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ پینی مورداں کو اعلانیہ طور پرصرف 25 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکی۔ رشی س±ونک بورس جانسن کی کابینہ میں وزیر خزانہ تھے اور وہ مشہور کمپنی 'انفوسس' کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں۔ ا±ن کی اہلیہ اکشتا مورتی کا شمار برطانیہ کی امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ رشی س±ونک 2015ءسے رچمنڈ، یارکشائر سے کنزرویٹو پاٹی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کے والد ایک ڈاکٹر اور والدہ فارماسسٹ تھیں۔ ان کی تعلیم ایک پرائیویٹ سکول ونچسٹر کالج میں ہوئی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ آکسفورڈ گئے تھے اور بعد میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے انھوں نے ایم بی اے کیا۔ سیاست میں آنے سے پہلے انھوں نے سرمایہ کاری بینک 'گولڈمین سیکس' میں کام کیا۔ رشی سونک کے آبا¶ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تھا جبکہ والدہ کا تعلق کینیا اور والد تنزانیہ سے تھیں۔اس سونگ نے اپنے خطاب میں اپنی پیشرو وزیراعظم لز ٹرس کو اندرون و بیرون ملک مشکل حالات کے باوجود باوقار قیادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے پارٹی لیڈر منتخب ہونا اعزاز ہے۔ برطانیہ عظیم ملک ہے، جسے گہرے اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ دریں اثنا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے نئے نامزد وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد دی ہے۔ 

 رشی سونک

ای پیپر-دی نیشن