عمران کی راوالپنڈی کے پارٹی ذمہ داران سے ملاقات، لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ہدایات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ذمہ داران کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق خصوصی ہدایات دے دیں۔ عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ذمے داران نے ملاقات کی‘ جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں پر خصوصی ہدایات دیں‘ جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔