• news

 زرداری کی لاہور تقریب میں اداروں کیخلاف نعرے بازی کی مذمت 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءہمارے اداروں سے ہی ہے اور افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا، صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے، اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے اور وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے، صدر زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں۔
 مذمت 

ای پیپر-دی نیشن