• news

وژن 2025 پاکستان کا طویل المدتی ترقیاتی منصوبہ :مغیث فاروق 


اسلام آباد(آئی این پی) وژن 2025 پاکستان کا طویل المدتی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے تحت مسابقت اور قومی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاری میں سہولت اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ترجیح ہے،صنعتوں کو بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر حصہ حاصل کرنے کیلئے اپنے آپریشنز میں جدت لانی ہوگی۔نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے انرجی آڈیٹرمحمد مغیث فاروق نے بتایا کہ پاکستان میں صنعتوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید طریقے اپنانے ہوں گے۔ موجودہ مسابقتی کاروباری ماحول میں صنعتوں کیلئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا بہت ضروری ہے۔ صنعتوں کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر حصہ حاصل کرنے کیلئے اپنے آپریشنز میں جدت لانی ہوگی۔کئی دہائیوں سے پاکستان کی معیشت کم پیداواری صلاحیت کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن