کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس
لاہور(خصوصی نامہ نگار)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام کنگ ایڈورڈ کے ملازمین کی جانب سے کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز ڈائریکٹر ایڈمن شفیق احمد اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر کنگ
ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب کیلئے پیغام ہے کہ حقوق العباد کا خیال رکھیں اور اپنی زندگیوں میں اسلامی اقدار کو اپنائیں۔ رسول اللہ سے اس دنیا میں جتنا عشق اور محبت ہو گی اتنا ہی آخرت کی زندگی آسان ہوگی۔ تقریب کے اختتام پر دو خوش نصیبوں میں بذریعہ قراندازی عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے۔