• news

ڈاکٹر سیمی بخاری کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،فری میڈیکل کیمپ لگائے 


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے اور چیک اپ کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر سیمی بخاری کا کہنا تھا انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑا دینی فریضہ ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن