• news

زرداری، نوازشریف نے توشہ خانہ سمیت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالے:سعدیہ سہیل 


لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف مافیا نے توشہ خانہ سمیت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالے جس کی سزا آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔ نواز شریف اور زرداری خاندان سب سے بڑے چور ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی وسائل کو آج بھی بے دردی سے لوٹ رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جبکہ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے۔ عمران خان جہاد کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن