• news

ایس ایچ او مصطفی ٹاﺅن، چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی ، میو ہسپتال معطل 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے ایس ایچ او مصطفی ٹاو¿ن انسپکٹر جاوید حسین، انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر ذوالفقاراور انچارج چوکی میو ہسپتال اے ایس آئی ریاض احمد کو معطل کر دیا جبکہ ایس ایچ او کوٹ لکھپت، ایس ایچ او سرور روڈ، ایس ایچ او ماڈل ٹاو¿ن، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ سے اظہار ناراضی جبکہ ایس ایچ او گوالمنڈی،ایس ایچ اواسلام پورہ اورانچارج چوکی نادرآباد کو وارننگ دی ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثرنے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسدادِجرائم اجلاس کے دوران تمام ڈوےژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او مصطفی ٹاو¿ن انسپکٹر جاوید حسین، انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر ذوالفقاراور انچارج چوکی میو ہسپتال اے ایس آئی ریاض احمد کو معطل کر دیا ہے جبکہ بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید کو شاباش دی اور تعریفی سند و انعام کا اعلان کیا۔ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ اوگرین ٹاو¿ن سب انسپکٹر عامر شہزاد، ایس ایچ او جوہر ٹاو¿ن ظہیرالدین،ایس ایچ اوساندہ عدیل سعید اوراسے اےچ او بادامی باغ کو شاباش دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت، ایس ایچ او سرور روڈ،ماڈل ٹاو¿ن، قلعہ گجر سنگھ سے اظہار ناراضی جبکہ ایس ایچ او گوالمنڈی،ایس ایچ اواسلام پورہ اورانچارج چوکی نادرآباد کو وارننگ دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن