• news

راولپنڈی: 40 روز میں ڈینگی   تشخیص‘ تعداد 165 ہو گئی


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) موسم سرد ہونے پر ڈینگی کے مریض کی تعداد میں کمی آنے لگی راولپنڈی میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق الائیڈ ہسپتالوں میں داخل راولپنڈی کے ڈینگی مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 165مریض زیر علاج ہیں، ، ہولی فیملی ہسپتال میں 53ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 54اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں 58مریض داخل ہیں،ان میں ایبٹ آباد کے 4، اٹک کے 4، چکوال کے3ہری پور کے 2، اسلام آباد کے 42جہلم کا ایک، راولپنڈی کے 107، کوٹلی کا ایک اور بلتستان کا ایک مریض داخل ہے۔
ڈینگی وائرس

ای پیپر-دی نیشن