• news

ٹوبہ: بوائز کالج میں دنیا کے بڑے رنگین قرآن مجید کی نمائش 


ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام امتیاز حیدر شاہ نورانی مجددی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے چالیس فٹ سائز کے قرآن مجید اور اکتیس صفحات پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قرآن مجید کی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں ر کھاگیا ہے دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قرآن مجید کی دو روزہ نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے کیا، بوائز کالج میں دو دن قران پاک کی زیارت کروائی جا رہی ہے تقریب رونمائی میںچیف آفیسر ضلع کونسل انور سیال بیگ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہباز انصاری ،روف گجر،میڈیانمائندگان سمیت طلباء اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈپٹی کمشنر ارشد بھدرنے کہا کہ روحانی محفل میں آکر دلی سکون ملا ہے، امتیاز حیدر شاہ نے بتایا کہ اس قرآن پاک کی لمبائی اکتالیس فٹ اور چوڑائی ساڑھے آٹھ فٹ ہے اور اکتیس صفحات پر مشتمل ہے اس کی تیاری میں 425دن لگے تھے۔
 نمائش 

ای پیپر-دی نیشن