• news

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی الگ الگ کارروائیوں میں 6 دہشت گرد گرفتار 

`


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، دو دہشت گرد چینی کلینک پر حملے میں ملوث ہیں جب کہ چار ملزمان کالعدم تنظیموں کو بیرون ملک سے بارودی مواد اسمگل کر کے فراہم کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ اور حساس ادارے نے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم راجی آجوئی سنگر سمیت دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ دہشت گرد میر علی شاہ، محمد اقبال،نصر اللہ اور محمد کو گرفتار کر لیا اسٹکس، 18 چھوٹی اسٹکس، سیفٹی ٹائم فیور (تقریباً 88 فٹ) اور 3 نان الیکٹرک دہشت گردوں کو بارودی مواد پہنچانے کے لیے حب بلوچستان سے مواچھ گوٹھ قبرستان پہنچے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیا جانے والا بارودی مواد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا، گرفتار ملزمان گزشتہ ایک سال سے بارودی مواد سپلائی کرنے کا کام کر رہے تھے اور اس سے قبل دو سے تین مرتبہ بارودی مواد سپلائی کر چکے تھے۔ سمگل کر کے لاتے تھے، گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ چینی کلینک پر فائرنگ میں ملوث مزید دو دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کر دی۔ ادھر سی ٹی ڈی سندھ نے گزشتہ ماہ صدر کے علاقے میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کے واقعے کے الزام میں حراست میں لیے جانے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کر دی۔ گرفتار دہشت گردوں میں نبیل احمد اور سہولت کار وزیر علی شامل یں۔ گرفتار دہشت گردوں کو مبینہ ٹائون تھانے کی حدود گلزاہر ہجری ماڈل پارک کے قریب سے ایک مشترکہ کارروائی کے د وران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا ساتھی وقار احمد خشک پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نبیل احمد واردات کے وقت وقار احمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ وزیر علی خشک سہولت کار ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ایس آر کے کی ذیل تنظیم ایس پی اے سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھ برآمد کیا گیا۔ 
کراچی 6 دہشتگرد گرفتار 

ای پیپر-دی نیشن