عمران خان کی اقدام قتل سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کہ عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تین روز میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے10 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے الیکشن کمشن فیصلہ کے بعد احتجاج اور کارسرکاری میں مداخلت پر درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ اسد عمر، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز کی 28 اکتوبر تک ضمانتیںمنظور کی گئیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی۔ تینوں مقدمات میں عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔
عمران ضمانت