• news

جائیداد نیلامی کیس‘ نیب ترمیمی آرڈنینس کے تحت نواز شریف کو بری کیا جائے: وکیل


لاہور(خبرنگار) احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کیس میں فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر کے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔ نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی ہیں درخواست گزاروں کی جانب سے قاصی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ نیب آرڈینس 2022 کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کیئے جائیں۔
کیس/ نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن