• news

 پاکستان میں سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہم کیا جائے، مسعود خان


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امر یکہ میں پا کستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہم کیا جائے اور ان کو پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہماری مدد کی جائے، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آیاتاہم لوگوں کے پاس پینے کیلئے صاف پانی نہیں ہے،پینے کے صاف پانی کی قلت اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،پاکستان میں لاکھوں سیلاب زدگان کی بحالی  اور ان کو روزگار کی فراہمی  کے لئے ہمیں عالمی برادری کی فوری اور مسلسل حمایت کی ضرورت ہے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار ورجینیا میں انسانی ضروریات فاؤنڈیشن (ہیومن نسیسیٹی فاؤنڈیشن  ) کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم اکھٹا کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسعود خان

ای پیپر-دی نیشن