پاک فوج، شہداء کو ہدف تنقید بنانے پر منظور پشتین کے خلاف بغاوت، دہشت گردی مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) مقامی ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں افواج پاکستان کے سربراہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قربانیوں اور شہداء کو تنقید کا نشانہ بنانے پر منظور پشتین ساتھیوں اور کانفرنس کے منتظمین کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خطاب میں منظور پشتین نے افواج پاکستان کے سربراہوں اور جرنیلوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قربانیوں اور شہداء کو ہدف تنقید بنایا۔ منظور پشتین نے عوام کو فوج کے خلاف مزاحمت کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس کے بغیر حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ ہال میں موجود پندرہ بیس افراد نے فوج اور اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 124اے- 505،149 اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پشتین