شادی سے انکار‘ نوجوان نے بھائیوں سے ملکر منگیتر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
لاہور (نامہ نگار) شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے اپنے بھائیوں سے ملکر منگیتر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ہے۔کوٹ لکھپت کے علاقینہابت گاؤں کے رہائشی سلطان کی 22سالہ بیٹی کرن کی تین سال قبل اس کے کزن خرم کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔کرن نے شادی کرنے سے انکارکر دیا۔ گزشتہ روز خرم اپنے دو بھائیوں وحید اور تنویر کے ساتھ اپنے ماموں کے گھر آیا اورکرن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
آگ لگا دی