• news

ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی معطلی‘ ایوان میں داخلے پر پابندی شرمناک: حمزہ


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ارکان پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطلی پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی اور ایوان میں داخلے پر پابندی شرمناک فعل ہے۔ احتجاج کا بنیادی حق استعمال کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی ڈکٹیٹر شپ کا مظہر ہے۔ حمزہ شہباز نے  کہا  کہ یہ معطلی جائز تنقید کی توانا آوازوں کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پرویز الٰہی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے  ارکان سے اسمبلی میں داخلے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں اور ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والے آج جھوٹے الزامات کے تحت انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز

ای پیپر-دی نیشن