• news

بھارت غیرقانونی قبضے والاکشمیر: تلاشی کاروئیاں جاری کشمیری 27اکتوبر کویوم سیاہ منائیں گے


سرینگر ، جموں (اے پی پی + کے پی آئی) سرینگر  (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر  تسلط  جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27اکتوبر 1947کو بھارتی فوجیوں نے تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اورکشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دنیا بھر میں مقیم تمام کشمیریوں سے بھی27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی ایک ٹیم مقبوضہ جموں وکشمیر بھیجے۔اپنی پارٹی جموں کے صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے تحت خا ص طورپر مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی ایک تاریک تصویر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے بڑھتے ہوئے مسائل علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی اہم ہے اور اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس نے بہت سے مسائل کو جنم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن