کراچی: سیلاب متاثرہ بچی سے کیمپ میں اجتماعی زیادتی
قصور +کراچی (نمائندہ نوائے وقت+نیٹ نیوز) کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ دو روز قبل بلاک 4 میں پیش آیا۔ جس کے بعد متاثرہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس سرجن نے بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ عمر 8 سے 9 سال کے درمیان ہے۔ طبی معائنے میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی۔قصور کے نواح حبیب ٹاؤن میں سگے دیور نے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ رانا ساجد نے پولیس پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ میرے بھائی نے میری بیوی کو نشانہ بنا دیا ہے۔ اطلاع پر معروف خان ایس آئی انعام الحق و دیگر ملازمین موقع پر پہنچے۔ مزید تفتیش کے بعد حسب ضابطہ کارروائی کی جائے گی۔
زیادتی