نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں :سید سجاد حسین
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی و رہنما و کنونیئر پی پی 141 سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ تو شہ خانہ کے بعدابھی عمران خان کو فارن فنڈنگ کاجواب دینا ہے،عمران خان کی جب تک زندگی ہے اب وہ اب گھڑی چور کے ٹریڈ مارک کے ساتھ ہی زندہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ 75 سال میں یہ پہلا سویلین ہے جس پر کرپشن اور چوری ثابت ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل سویلین پر کرپشن اور غداری کے الزام لگتے رہے ثابت نہیں ہوسکے دو سروں کو چور کہنے والا عملی طور پر خود چورثابت ہو گیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چار سالہ سیاہ دور میں پاکستان کی ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گیا سی پیک کو بند کردیا گیا توانائی کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا ۔ نواز شریف دسمبر میں پاکستان آکر( ن) لیگ کی قیادت سنبھالیں گے نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کاضامن ہے۔