• news

 امپورٹڈ حکومت کا ہر اوچھا ہتھکنڈہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوگا: رانا نذیر

کامونکی(نمائندہ خصوصی )پاکستانی عوام نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا، عمران خان کیخلاف فیصلے نے ادارے کی غیر جانبدارنہ حیثیت پر سوال اٹھا دیئے  ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں ،رانا ساجد علی شوکت ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری علی وکیل خاں ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کا ہر اوچھا ہتھکنڈہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوگا اور عمران خان کی مقبولیت کم کرنے اور دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آنے سے روکنے کا ہر منصوبہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ  پورے پاکستان میں الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیرقانونی فیصلے کے خلاف عوام نے سڑکوں پرنکل کریہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہی ان کی آخری امید کی کرن ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو نا اہل کر کے سیاسی میدان سے آؤٹ کرنے کی بیہودہ کوششیں کی جارہی ہیں لیکن اسوقت پاکستان میں کوئی ایسا سیاسی لیڈر نہیں جو سیاست اور عوامی مقبولیت میں عمران خان کا مقابلہ کرسکے۔

ای پیپر-دی نیشن