کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.68روپے یونٹ سستی
اسلام آباد(نا مہ نگار)نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں ستمبر کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 62پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت کے الیکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر میں آر ایل این جی کی کھپت میں 30فیصد اور پیداواری ٹیرف میں 36فیصد کمی آئی ہے۔نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 84کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔