• news

نواز شریف سے محسن شاہنواز رانجھا‘ انجینئر شفقت اﷲ‘ گل آفریدی کی ملاقات


لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا‘ سابق گورنر انجینئر شفقت اﷲ اور سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی نے لندن میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد عمران خان خود کو صادق و امین نہیں کہہ سکتا۔ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی غلط قیمتیں لگوائیں۔ عمران کو الیکشن میں ہرانا مشکل کام نہیں۔ اب عمران خان الیکشن دوڑ سے ہی باہر ہو گا۔ انجینئر شفقت اﷲ نے کہا کہ نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سوات میں اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران فاٹا کا الحاق ہوا تھا۔ پاکستان افغان بارڈر پر فینسنگ کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہو رہا ہے۔
نواز شریف سے ملاقات
 

ای پیپر-دی نیشن