الحمرا ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرام پیش کرتا رہتا ہے: ذوالفقار علی زلفی
لاہور ( کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء ہر روز اپنی ثقافت کو اجاگرکرنے کیلئے نت نئے پروگرام پیش کرتا رہتا ہے، پروگراموں کی پیشکش کا یہ سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے،الحمراء گزشتہ 73برسوں سے پوری آب وتاب سے اپنی خدمات نبھا رہا ہے، آرٹسٹوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک تازگی کے احساس لئے پروگرام پیش کرنے کا عزم کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹسٹوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے تاثرات میں کیا۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کو یکساں طور پر پرمورٹ کررہا ہے۔الحمراء نے آرٹسٹوں کے عالمی دن کے موقع موسیقی کے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔نوجوان آرٹسٹوں نے اپنے لیجنڈ کے گائے ہوئے گیت گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔میوزیکل پروگرام میں نوجوان آرٹسٹوں علی اظہر، علی فاروقی، عمران اسلم، اویس غوری، حسن، نعمان و دیگر کی زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی،الحمراء کی کاوش کو سراہتے ہیں۔