پی ٹی آئی لانگ مارچ، ڈسٹرکٹ، ٹائون سطح پر کمیٹیاں تشکیل
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی صدارت میں لانگ مارچ کی تیاری کے کے حوالے سے ٹاؤن صدور اور جنرل سیکرٹریز کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبہ بندی کی ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ، ٹاؤن صدور اور جنرل سیکرٹری کو لانگ مارچ کے حوالے سے عہدیداران اور کارکنوں متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے اعجاز منہاس شیخ امتیاز محمود اور زبیر نیازی نے خطاب میں کہا کہا عہدیدران گراس روٹ سطح پر کارکنوں کو متحرک کریں حقیقی آزادی مارچ کا پیغام کارکنان گھر گھر پہنچائیں۔ایم پی اے ملک ندیم بارا،سینئر نائب صدر پنجاب اعجاز منہاس ،فیاض بھٹی ،حاجی فیاض، ملک آصف بھنڈر ،وقاص اسلم ،شیخ زین سمیت دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔