• news

عائشہ صدیقہ ڈگری کالج کو چار مضامین پر  بی ایس کے چار سالہ پروگرام کرانے کی اجازت 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام عائشہ صدیقہ ڈگری کالج کو چار مضامین پر بی ایس کے چار سالہ پروگرام کرانے کی اجازت دیدی، سیکرٹری وقف املاک بورڈ رانا عارف نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے بورڈ کے زیر انتظام کالج کو آئی ٹی ، اردو ،انگریزی اوراسلامیات کے  مضامین  چار سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کی اجازت دی ہے ، جس کے تحت طالبات کے داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن