• news

عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا:سید مشتاق حسین


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن لیبر ونگ صوبائی صدر الحاج سید مشتاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کے سامنے جھوٹ بولا،ہرروزدوسروں کوچورکہنے وا لی پی ٹی آئی کواپنے خودساختہ لیڈرکی نااہلی کے بعدڈوب مرناچاہئے، کپتان جس زبان سے اپنے سیاسی مخالفین پر وار کرتا تھا آج خود اسی وار کا شکار ہوگیا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ غیر حقیقی ہے عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔، ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے قوم کو بیروزگاری مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار اور اس پر عمل کیا گیا تو واضح ہو جائے گا عمران خان پراب کوئی دست شفقت نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن