• news

 ختم نبوت، ناموس رسالت کا تحفظ مذہبی و آئینی فریضہ ہے: قاری حنیف کمبوہ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنمائوں نے سالانہ 41ویں دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے سلسلہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔بزرگ رہنما قاری محمدحنیف کمبوہ ،مولانا عبدالنعیم، محمدعابد حنیف کمبوہ ، عبدالعزیز، محمداقبال، محمدارشد، مفتی محمد ابوبکراور عابد ارشاد نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ شرکاء سے وعدہ لیا گیا کہ وہ27اور 28اکتوبر کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن