• news

عمران خان نے پاکستانی عوام میں شعور پیدا کیا: چوہدری اویس

جوئیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حقیقی آزادی مارچ کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سیاست میں حصہ لے کر پاکستان کے عوام کو شعوراور ذہنی بیداری دی اور پہلی بار ان چوروں، لٹیروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔موجودہ امپورٹڈ اور مسلط کردہ حکومت کیخلاف چیئرمین عمران خان آخری راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن