ملکی بقا ‘ ترقی کیلئے آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے:منور اقبال
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی بقا اور ترقی کیلئے انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کا عمران خان کیخلاف دیا گیا فیصلہ غیر آئینی اور بددیانتی پر مبنی ہے۔توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں گھر لیجانے والے الیکشن کمیشن کو کیوںنظر نہیں آتے؟ الیکشن کمیشن کے مسلم لیگ ن کے ونگ کے طور پر کام کرتے ہوئے دئیے گئے فیصلے قوم کو قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔