مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے :چودھری عمرحیات
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) معاون خصوصی سی ایم کے کوآرڈی نیٹر چودھری عمرحیات گوپے را نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پیپلزپارٹی اور پی پی پی کے دور میںمسلم لیگ (ن) کی سیاہ کرتوتوںکو عیاں کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے سابق وزیراعظم عمران خان نے صرف انکی تحقیقات شروع کرائیں تو انکی چیخیں نکل گئیں اور یہ سب اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن قوم نے ان کے اصل اورمکروہ چہرے دیکھ لیے ہیںیہی وجہ ہے کہ 16 اکتوبر کے دن انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے ۔