نوائے وقت کی خبر کمشنر کا نوٹس، رائیونڈ میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا عمل شروع
رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )نوائے وقت کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رائے ونڈ میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کاعمل شروع کردیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی غفلت سے رائے ونڈ شہر کے پوش علاقوں میں سیوریج کے مین ہول ڈھکن غائب ہونے کے بارے میں نوائے وقت میں شائع ہونیوالی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے مین ہول ڈھکن کی تنصیب کے احکامات جاری کئے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے سب انجینئر شہزاد صابر کی قیادت میں ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مین ہول کے غائب اور ٹوٹے ہوئے ڈھکن بارے سروے کرتے ہوئے ڈھکن لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔