±قومی ٹیم کل زمبابوے کیخلاف میدان میں اترے گی ‘کھلاڑیوں کی بیٹنگ ‘ باو¿لنگ‘ریورس سویپ‘ پاوور ہٹنگ کی پریکٹس‘بابر کی ماربل سلیب لگا کر ٹریننگ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم نے ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کیلئے پرتھ میں ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹس پر بیٹنگ اور باﺅلنگ کی مشقیں کیں،پریکٹس کے دوران مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاور ہٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگا کر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے کیلئے پرتھ میں موجود ہے جہاں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا، ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیٹس پر بیٹنگ اور باو¿لنگ کی مشقیں کیں۔پریکٹس کے دوران مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے ریورس سوئپ اور پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماربل سلیب لگا کر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستانی کرکٹرز نے پرتھ میں بچوں کے لیے منعقد کیے گئے کوچنگ کلینک میں بھی شرکت کی، کوچنگ کلینک میں عثمان قادر، شاہنواز دھانی، شان مسعود، حارث رو¿ف، شاہین شاہ آفریدی اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم شریک ہوئے۔کلینک کے دوران قومی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ٹپس بھی دیں، کرکٹ کوچنگ کلینک آئی سی سی کے کرکٹ فار گڈ پروگرام کا حصہ ہے۔ پاکستان ٹیم زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا اپنا دوسرا میچ کل 27اکتوبر کو پرتھ میں کھیلے گی۔گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میںآسٹریلیا نے مارکوس سٹونس کی شانداربیٹنگ کے باعث سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوںپر 157رنز بنائے ۔ پتھیوم نسانکا 40‘چریتھ اسالانکا38اور دھننجایا ڈی سلوا26رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جوش ہیزل ووڈ ‘پیٹ کمنز‘مچل سٹارک ‘اشٹن اگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ آسٹریلیا نے ہدف16.3اوورز میں 3وکٹوںپرپوراکرلیا۔مارکوس سٹونس نے 18گیندوں پرناقابل شکست 59رنز بنائے ۔ انہوںنے چار چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔ ڈیوڈ وارنرگیارہ ‘کپتان ایرون فنچ 31‘مچل مارش 18اور گلین میکس ویل 23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ دھننجایا ڈی سلوا ‘چمیکا کرونا رتنے اور مہیش ٹھیکشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ مارکوس سٹونس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔