افغانستان کی خاتون سائیکلنگ چیمپئن اسرائیلی ٹیم میں شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کی سائیکلنگ چیمپئن فریبہ نے اسرائیلی خواتین ٹیم میں شمولیت کی پیشکش قبول کرلی۔اسرائیل کی ویمن ورلڈ ٹور ٹیم نے فریبہ کو نئے سیزن کیلئے پیشکش کی تھی۔فریبہ اسرائیل کی طرف سے خواتین کے ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
سوئٹزرلینڈ میں افغان نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ دو بہنوں 19 سالہ فریبہ اور 22 سالہ یلدوز نے جیتی۔