• news

اوکاڑہ: 8 سالہ بچے‘ پتوکی‘ مٹھائی بنانے والی کمپنی کے مینجر کی ملازم سے زیادتی


لاہور‘اوکاڑہ‘ قصور (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) اوباش شخص نے8 سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ شمس کے رہائشی اسحاق احمد کا 8 سالہ بیٹا (ع) گلی میں کھیل رہا تھا کے اوباش واجد علی اسے ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ بچے کی چیخ و پکار پر اہل محلہ آگئے۔ ملزم بھاگ گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔اسماعیل ٹاؤن پتوکی میں واقع  نجی مٹھائی کی چین  کے اوباش منیجر نے  اپنی ہی دکان کے ملازم  لڑکے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مقبول احمد کا بیٹا (ا)  سویٹ شاپ پر محنت مزدوری کرتا تھا، سویٹ شاپ کا منیجر گلزارِ احمد ورغلا پھسلا کر بچے کو اپنے کوارٹر پر لے گیا اور وہاں لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ گزشتہ روز ملزم نے پھر بچے کو بلوایا، مگر بچے نے انکار کر دیا اور اپنے والد کو بتایا کہ وہ میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے بچے کے والد مقبول احمد کی تحریری درخواست پر گلزار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شادمان کے علاقے میں 8 سالہ بچہ (الف)  کرکٹ کھیل رہا تھا۔ جسے ملزم ارشد ورغلا کر اپنے کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ریسکیو 15پر اطلاع کی کال پر موقع پر پہنچ کر ملزم ارشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

زیادتیاں

ای پیپر-دی نیشن