پرانے نوٹ31 دسمبر 2022ئ، پرائز بانڈ 30 جون 2023ء تک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں: سٹیٹ بنک
لاہور (این این آئی) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ31 دسمبر2021 ء سے بڑھا کر31 دسمبر2022 ء کر دی ہے۔ پرانے ڈیزائن کے بنک نوٹ ملک بھر میں سٹیٹ بنک کے دفاتر کے کاؤنٹرز سے31 دسمبر 2022 ء تک تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ دریں اثناء حکومت نے 7500، 15، 25 اور 40 ہزار والے پرائز بانڈ کیش کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔ تمام پرائز بانڈ 30 جون 2023ء تک کیش کروائے جا سکتے ہیں۔
نوٹ تبدیل