• news

چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی‘ حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی۔ ایک بیڈ پر پانچ بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی نرسری غیر فعال پڑی ہے۔  ہسپتال میں سہولیات کی عدم د ستیابی کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیلڈرن ہسپتال کی دوسری نرسری کو فوری فعال‘ وینٹی لیٹرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
قرارداد

ای پیپر-دی نیشن