دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں شبلی فراز کی درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں شبلی فراز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم شبلی فراز اور انکے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے،جس پر عدالت نے عدم پیروی پر شبلی فراز کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی۔یاد رہے کہ شبلی فراز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 728 درج ہے۔
ضمانت خارج