• news

پاکستان رواں سال پیلس میوزیم میں گندھارا   آرٹ پر نمائش  منعقد کرے گا،پاکستانی سفیر


بیجنگ)اے پی پی(چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاہے کہ  ہم اس سال پیلس میوزیم میں پاکستان    میں گندھارا آرٹ پر  ایک انتہائی اہم نمائش کا آغاز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔سیاحت اور ثقافتی صنعتوں میں چین پاکستان تعاون کی بڑی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے، سفیر نے سی ای این کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرگرمیوں کی ایک فہرست کا اشتراک کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان تقریبات میں ثقافتی نمائشیں اورٹور آپریٹرز کے ذریعے چین کے دورے شامل ہوں گے۔ چین اور پاکستان کے درمیان فروری کے مشترکہ بیان میں گندھارا آرٹ کی نمائش کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔  فریقین دونوں ممالک کے ورثے اور نوادرات کے تحفظ اور پیش کش کے لیے تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے سیاحت اور ثقافتی صنعتوں میں تعاون کو بڑھایا ہے۔ مثال کے طور پر، دو پاکستانی اینی میٹڈ فلمیں گزشتہ سال چینی سینما گھروں میں آئیں، جس میں دی ڈونکی کنگ چین میں بہترین کارکردگی دکھانے والی پاکستانی فلم ثابت ہوئی،اسی سال دوطرفہ سیاحتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے سیاحتی تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
پاکستانی سفیر

ای پیپر-دی نیشن