تبادلے، ضیاء ملک ممبر انکوائریز، رضوان نذیر کی خدمات، وزیراعلیٰ آفس کے سپرد
لاہور (این این آئی+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندرکو او ایس ڈی بنا دیا گیا، ضیاء اللہ ملک انڈر ٹرانسفر وزیراعلی انسپکشن ٹیم کو تبدیل کر کے ممبر انکوائریز، تقرری کے منتظر رضوان نذیر کی خدمات مزید تقرری کے لئے وزیر اعلی آفس کے سپرد جبکہ تقرری کے منتظر خاور بشیرکو ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ/جنرل بس سٹینڈ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنائسیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب آصف بلال لودھی نے تقرری کے منتظر نعمان خالد کو ڈائریکٹر ریجن اے لاہور جبکہ ڈائریکٹر ریجن اے لاہور شاہد علی کو ڈائریکٹر ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ساہیوال شاہد علی کے پاس ڈائریکٹر ریجن ڈی لاہورکا بھی ایڈیشنل چارج ہو گا۔
تبادلے