فرانسیسی سفیر کی ملاقات تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی (Nicolas Galley) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہا دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت کرنے پر فرانس کی حکومت کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فرانس جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر فرانس کے سفیر نکولس گیلی (Nicolas Galley) نے کہا کہ فرانس پاکستان میں تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
گورنر/ ملاقات