• news

 عدالتی احکامات کے باوجود روزانہ کوڑا جلایا جا رہا ہے‘ شہری سانس‘ پھیپھڑوں کے امراض کا شکار


لاہور (محمد علی جٹ سے) ایل ڈبلیو ایم سی کی غیرقانونی ڈمپنگ کے خلاف کارروائیاں برائے نام ہونے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں عدالتی احکامات کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر کوڑا جلانے کا سلسلہ نہ تھم سکا‘ ضلعی انتظامیہ کی انسداد سموگ مہم زبانی جمع خرچ نظر آنے لگی۔ قریبی علاقہ مکین سانس اور پھیپھڑوں سمیت متعدد امراض کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ ایمونیشن ڈپو کی بیک سائیڈ پر غیرقانونی ڈمپنگ کر کے رات کے اوقات میں کوڑے کو آگ لگا دی جاتی ہے جو سانس‘ پھیپھڑوں اور جلدی امراض کا سبب بن رہا ہے۔ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں بسی موڑ‘ شریف پورہ‘ سلامت پورہ‘ رنگ روڈ‘ بند روڈ‘ اور شالیمار چائنہ سکیم وغیرہ کے ایریاز میں بھی غیرقانونی ڈمپنگ کر کے کوڑے کو روزانہ کی بنیاد پر آگ لگائی جا رہی ہے جو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ گلی محلوں سے کوڑا اکٹھا کر کے خالی پلاٹوں میں پھینک دیا جتا ہے جسے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ اٹھانے کی زحمت سے بچنے کے لئے رات کے اوقات میں آگ لگا دیتا ہے۔
غیرقانونی ڈمپنگ
 

ای پیپر-دی نیشن