اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا حکم
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے متعلق کیس میں گراؤنڈز کے مستقبل کا فیصلہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو دینے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار سابق چیئرمین ایم سی آئی سردار مہتاب اپنے وکیل عادل عزیزقاضی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاگیا کہ وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوچکاہے، 24 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرائے جارہے ہیں اور اس وقت تک گراؤنڈز سے متعلق اقدامات روک دیے گئے ہیں،عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ کرکٹ گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے سے شہریوں کو پیسے دے کر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملتی، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈز آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوگیا ہے اور نئے منتخب نمائندے ہی گراؤنڈ کو نجی کمپنیوں کو دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے اور عدالت نے درخواست نمٹادی۔
حکم