• news

کئی دہائیاں نہانے سے اجتناب کرنے والا ایرانی شخص چل بسا 


تہران (نیٹ نیوز) کئی دہائیوں نہانے سے اجتناب کرنے والا ایرانی شخص انتقال کرگیا۔ دنیا کا گندہ ترین شخص کہلانے والے آمو حاجی نامی ایرانی شخص کا انتقال 94 سال کی عمر میں جنوبی صوبے فارس میں ہوا۔ آمو حاجی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا۔ آمو حاجی کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے نہانے سے پرہیز کرتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔
ایرانی

ای پیپر-دی نیشن