• news

ترک وزیر خارجہ کا نو منتخب سویڈش ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کامیابی پر مبارکباد دی


انقرہ (اے پی پی)ترک وزیر ِ خارجہ میولود چائوش اوگلو  کا نومنتخب  سویڈش  ہم منصب توبیاس  بل سٹروم  سے ٹیلی فونک  رابطہ ،کامیابی پر مبارکباد دی ۔ترک خبررساں ادارے  نے  دفترِ خارجہ  کیاعلامیہ  کے حوالے سے بتایا کہ وزیر  خارجہ میولود چائوش اوگلو نے   نئے سویڈش    ہم منصب توبیاس بل سٹروم    کو مبارکباد کے لیے  ٹیلی فون  کیا ۔  دونوں رہنمائوں کی گفتگو کے دوران فن لینڈ اور سویڈن کی  نیٹو رکنیت کے معاملے میں ترکیہ کے ساتھ میڈرڈ سربراہی اجلاس میں 28 جون کو طے پانے والے  سہ فریقی  ایم او یو  پر  عمل درآمد کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔
مبارکباد

]\

ای پیپر-دی نیشن