• news

وزیر صحت کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کے اقدامات پر اظہار اطمینان


اسلام آباد (خبرنگار)وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسزکی جانب سے سہولیات کا جائزہ لیا،ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وزیر صحت نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ادارے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،عبدالقادرپٹیل نے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنزکی سفارشات پرعملدرآمد اور بیماریوں کی روک تھام سے متعلق موثر اقدامات کویقینی بنارہا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹ پراسکریننگ کا موثرترین نظام موجودہے، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کیساتھ تمام تر وسائل بروئے کارلارہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، عوام کو بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے بھر پورعملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں
 اظہار اطمینان

ای پیپر-دی نیشن