• news

حکومت نے توشہ خانہ کیس میں حقائق  مسخ کر کے انتقامی کارروائی کی: عمر سرفراز 


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ توشہ خان کیس میں حقائق کو مسخ کر کے حکومت نے انتقامی کارروائی کی۔ جس سیٹ سے عمران خان مستعفی ہو چکے، اس کی نااہلی سے آئندہ انتخابات لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو کرپٹ اور چور ثابت کرنے میں ناکام رہی تو تکنیکی وجوہات کی آڑ میں اداروں کے سہارے جھوٹے کیس بنانے شروع کر دیئے۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی حکومت اور ایف آئی اے کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں ایمانداری اور شفافیت کی عملی مثالیں قائم کی ہیں۔ بعد ازاں محکمہ اطلاعات پنجاب کے زیرِ اہتمام "سوشل میڈیا کے تعمیری کردار" کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ارشد شریف مرحوم کی شہادت پر پوری قوم سوگوار اور اشکبار ہے۔ ہمیں مافیاز کے خلاف اعلان جنگ کے عزم کا اعادہ کر کے ارشد شریف شہید کے مشن کو عملی طور پر آگے بڑھانا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ 

ای پیپر-دی نیشن